میں تنہا رہنا کرتا ہوں پسند اور تنہائی میرا شوق بھی ہے ہاں
گر تمکو کوئی مسلہ ہے تو آ کر مجھسے بات کرو۔
میں دل میں باتیں رکھتا کم ہوں دل کی باتیں کرتا ہوں ہاں۔
گر بات کوئی ہے دل میں تو پھر آ کر مجھسے بات کرو۔
یہ عشق محبّت پیار کی باتیں ساری دنیا کرتی ہے۔
بات کوئی گر اور ہے تو پھر آ کر مجھسے بات کرو۔
میں ہںستا ہوں یا روتا ہوں وہ میرا مسلہ میں جانوں۔
گر تمہارا بھی دل ٹوٹا ہے تو آ کر مجھسے بات کرو۔
میں جینا چاہتا ہوں لیکن جینے شوق الگ ہونگے۔
نا اپنا کسی کا بنونگا میں نا میرے کوئی اپنے ہونگے۔
تم رہ سکو گر ساتھ میرے تو آ کر مجھسے بات کرو۔
نا سنتا ہوں میں زیادہ اور نا بولنے کی ہے عادت زیادہ ۔
بس اپنے من کا موجی ہوں اور من کی باتیں کرتا ہوں۔
ہے من میں کوئی بات تو پھر چلو آ کر مجھسے بات کرو۔
میں جلتا نہیں ہوں لوگوں سے نا لوگوں کی پرواہ کرتا ہوں۔
کیا کہیںگے احباب سارے ان سوچوں سے میں ڈرتا ہوں۔
گر کوئی سوچ تمہاری ایسی ہو تو آ کر مجھسے بات کرو۔
میں نازک دل کا مالک ہوں احساس بھرا ہے دل میرا۔
تم خیال سے کرنا باتیں مجھسے میں سن کر رو بھی سکتا ہوں۔
گر تم ایسے دل کے مالک ہو تو آ کر مجھ سے بات کرو۔
اور آخر میں تم یہ سن لو اور سن کر خوب سمجھ بھی لو۔
تم ساتھ میرے گر آ جاو اور بھرنے لگے پھر دل مجھسے۔
تم دنیا والوں کی طرح نا چھوڑ کے جانا پھر مجھکو۔
منظور اگر یہ شرت ہو تو پھر آ کر مجھسے بات کرو۔

0 Comments