مجھے زندگی کی تلاش تھی
میں بھٹک گیا تھا یہیں کہیں
مجھے جو ملا وو بھی خوب تھا
مگر خوبتر کی تلاش تھی
یہ گلے شکووں میں گزاردی
نا شکر کیا کبھی بھول کر
جو نا مل سکا وہی یاد تھا
جو تھا پاس اس پر نا غور کی
نا تھا وقت سجدوں کے لئے مگر
کہاں مجھ کو اسکی تلاش تھی
نا یہ وقت سوچنے کا ملا کبھی
کہ میں ہوں یہاں بھلا کس لیے
اور نا ھی زندگی کو سمجھ سکا
بس یونہی غفلتوں میں گزار دی

0 Comments